کامیاب زندکی گزارنے کے کچھ رہنما اصول
کامیاب ہونا ایک نظام جیسا ہے اور کامیاب لوگوں
کی شخصیات اکثر ملتی جلتی ہوتی ہیں، جب آپ ایک دفعہ اس سے آگاہ ہوگاتے ہیں تو اسکو
اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔تو کامیاب
لوگوں کی ایسی ہی 15/ مشترکہ عادات کے بارے میں جانیں جن کو زندگی کا حصہ بنا کرآپ
بھی ان کی طرح کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہونے کی کوشش تو کر ہی سکتے ہیں۔
۱) وہ جانتے ہیں کہ کب
آگے بڑھنا ہے۔
۲) وہ اپنے خوف یا
ڈر کو اپنا عزم بڑھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
۳) وہ جانتے ہیں
کہ ناکامی کامیابی کا ہی حصہ ہے۔
۴) وہ اپنے دماغ کو اس طرح تربیت دیتے ہیں کہ ہر چیز ہیں اچھائی دیکھ سکیں۔
۵) وہ اپنے مقصد پر مضبوطی سے قائم رہتے ہیں۔
۶) وہ ذہنی طور پر تیار ہونے سے پہلے ہی کام شروع کردیتے ہیں۔
۷) وہ کوئی بات ذاتی طور پر نہیں لیتے۔
۸) وہ خود پر یقین رکھتے ہیں۔
۹) وہ کسی چیز میں مداخلت کی کوشش نہیں کرتے۔
۱۰) وہ خود کو نو آموز ہی سمجھتے ہیں۔
۱۱) وہ نا پسندیدہ باتوں سے دور رہتے ہیں۔
۱۲) وہ دیگر افراد کی خوشی اور کامیابی پر بھی جشن مناتے ہیں۔
۱۳) وہ ہمیشہ بغیر کسی مقصد کے بھی لوگوں کی مدد کیلئے تیار رہتے ہیں۔
۱۴) وہ اپنے منفرد انداز پر معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرتے۔
۱۵) وہ اس بات کو تسلیم کرلیتَ ہیں کے وہ ہر چیز کو تبدیل نہیں کرسکتے۔
Social Plugin